ہبلی،16؍مئی (ایس او نیوز) کابینہ کی توسیع کو لے کر کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ اس پر حتمی فیصلہ دو دنوں بعد لیا جائے گا۔ ہںلی ائیرپورٹ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا کے انتخابات میں مصروف ہیں اور کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو ہونے والا ہے۔
بومئی نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس کی تفصیلات سے ہائی کمان کو اگاہ کیا جائے گا اور اسی مناسبت سے کا بینہ میں توسیع کا فیصلہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ کور کمیٹی نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے بیٹے وجیندرا کو ایم ایل سی کے عہدے کے لیے مقرر کیا ہے۔
ایک طرف مسلمان حجاب، حلال، اور لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو لے کر پریشان ہیں تو وہیں بومئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان تنازعات پر مناسب فیصلہ کیا ہے۔